Sunday, September 8, 2024

یورو کپ : آئس لینڈ کو شکست‘ سیمی فائنل میں فرانس کا جرمنی سے جوڑ پڑ گیا

یورو کپ : آئس لینڈ کو شکست‘ سیمی فائنل میں فرانس کا جرمنی سے جوڑ پڑ گیا
July 4, 2016
پیرس (ویب ڈیسک) یورو کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے آئس لینڈ کو پانچ دو سے ہرا دیا۔ سات جولائی کو سیمی فائنل میں میزبان فرانس کا سامنا جرمنی سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق یورو کپ کے آخری کوارٹر فائنل میں فرانس نے کمزور حریف آئس لینڈ کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ فرانس کی طرف سے اولیور جیرو نے دو جبکہ پاو¿ل پوبا، دامتری پیاٹ اور اینٹونی گریزمین نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ آئس لینڈ فرانس کے خلاف اچھا کھیل پیش نہ کر سکی اور فرانس کے اسٹرائیکرز کے سامنے بے بس دکھائی دی۔ آئس لینڈ کی جانب سے کولبین سائتھورسن اور برکر بجارنیسن نے گول کیے۔ یورو کپ کے پہلے سیمی فائنل میں چھ جولائی کوپرتگال اور ویلز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ سات جولائی کوجرمنی اور میزبان فرانس میں جوڑ پڑے گا۔