Saturday, May 18, 2024

یورو کپ 2020 ، کوالیفائنگ راؤنڈ میں انگلینڈ نے مونٹی نیگرو کو شکست دیدی

یورو کپ 2020 ، کوالیفائنگ راؤنڈ میں انگلینڈ نے مونٹی نیگرو کو شکست دیدی
March 26, 2019

لندن (92 نیوز)یورو کپ 2020 کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہے جہاں ٹیموں کی جانب سے  مین ایونٹ میں جگہ بنانے کے لیے ٹیموں کی سرتوڑ کوششیں کی جا رہی ہیں ۔

انگلینڈ نے مونٹی نیگرو کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا دیا ، مونٹی نیگرو نے 17 ویں منٹ میں برتری حاصل کر لی مگر انگلینڈ نے کم بیک کرتے ہوئے پانچ گول اسکور کیے ، گروپ اے میں انگلینڈ نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

دوسرے میچ میں فرانس نے آئس لینڈ کے خلاف چار صفر سے میدان مارا ،  میچ کے آغاز سے ہی فرانس کی ٹیم چھائی رہی ۔

ورلڈ چیمپئن فرانس کی جانب سے گریزمین، مباپے اور جیروڈ نے گول اسکور کیے، گروپ ایچ میں فرانس کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

ادھر دفاعی چیمپئن پرتگال کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ پرتگال اور سربیا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ، کوالیفائنگ راؤنڈ میں رونالڈو الیون کوئی بھی میچ نہیں جیت سکی اور گروپ بی میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔