Saturday, May 18, 2024

یورو فٹبال کپ 2020 کوالیفائنگ راؤنڈ ، بیلجیئم نے روس کے خلاف تین گول سے کامیابی سمیٹی

یورو فٹبال کپ 2020 کوالیفائنگ راؤنڈ ، بیلجیئم نے روس کے خلاف تین گول سے کامیابی سمیٹی
March 22, 2019

 لندن (92 نیوز) یورو فٹبال کپ 2020 کا کوالیفائنگ راؤنڈ میں بیلجیئم نے روس کے خلاف ایک کے مقابلے میں تین گول سے کامیابی حاصل کی۔

 بیلجیئم کے کھلاڑی ایڈن ہزارڈ نے دو گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

 نیدرلینڈز نے بیلاروس کے خلاف صفر کے مقابلے میں چار گول سے میدان مارا۔ نیدرلینڈز کے میچ پوری طرح اپنی گرفت میں رکھا۔ ڈچ کھلاڑی میمفس ڈی پے نے دو گول اسکور کیے۔

ورلڈ کپ رنر اپ کروشیا نے آذربائیجان کو دو ایک سے ہرا دیا۔ آذربائیجان نے گول کر کے برتری حاصل کر لی۔ کروشیا نے کم بیک کرتے ہوئے دو گول اسکور کیے اور مقابلہ اپنے نام کیا۔