Thursday, March 28, 2024

یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں بیس ملزموں پر فرد جرم عائد

یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں بیس ملزموں پر فرد جرم عائد
October 28, 2015
لاہور (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحناآباد میں ہنگامہ آرائی کرنے اور دو افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار بیس ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں یوحناآباد کیس کی سماعت ہوئی۔ یوحناآباد واقعہ میں ملوث بیس ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمان پر ہنگامہ آرائی اور دو افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی۔ ملزمان نے عائد کردہ فرد جرم کی تردید کی اور صحت جرم سے انکار کر دیا۔ ملزمان کے مطابق ان پر عائد تمام الزامات بے بنیاد ہیں اور ان کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو آئندہ سماعت پر سرکاری گواہ پیش کرنے کی ہدایت کی اور مقدمہ پر کارروائی پانچ نومبر تک ملتوی کر دی۔