Wednesday, April 24, 2024

یوحنا آباد بم دھماکوں کا مرکزی ملزم لاہور کے بھٹہ چوک سے گرفتار

یوحنا آباد بم دھماکوں کا مرکزی ملزم لاہور کے بھٹہ چوک سے گرفتار
April 22, 2015
لاہور(92نیوز)حساس اداروں نے یوحنا آباد کے چرچ  میں بم  دھماکوں کے مرکزی ملزم کو بھٹہ چوک سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عابد معاویہ کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے ۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ گرفتار ملزم کو حساس اداروں نےآپریشن کے دوران گرفتار کیا  ۔ واضح رہے کہ یوحنا آباد کے دو چرچ دھماکوں میں پندرہ لوگ جاں بحق اور سترسے زائد زخمی ہوئے تھے۔