Tuesday, April 23, 2024

  یواین کے چار اہلکار فحش مواد ایک دوسرے کو بھیجنے پر نوکری سے فارغ

   یواین کے چار اہلکار  فحش مواد ایک دوسرے کو بھیجنے پر نوکری سے فارغ
October 31, 2015
 نیویارک(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے چار اہلکاروں کو  بچوں سے متعلق فحش مواد ایک دوسرے کو بھیجنے کے الزام میں نوکری سے فارغ کردیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق اقوام متحدہ کی داخلہ رپورٹ کے مطابق ان ملازمین کو سرکاری ای میل اکاؤنٹس سے بچوں سے متعلقہ فحش مواد بھیجنے پر برخاست کیا گیا ہے ،اس رپورٹ کے مطابق یکم جولائی دوہزار چودہ سے تیس جون دوہزار پندرہ تک ایسے پانچ واقعات ہوئے، بچوں سے متعلق  ایسا مواد رکھنے پر ان چاروں اہلکاروں کو   رابطہ کاری کے لیے ٹیکنالوجی کے ناجائز استعمال‘ کے تحت فارغ کیا گیا ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ ہی کے ایک اہلکار کو سرکاری گاڑی میں منشیات لے جانے کے الزام میں بھی نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔