Friday, May 10, 2024

یوایس ایڈ نے پاکستان کو کورونا سے بچاؤکے آلات فراہم کردیئے، فیصل سلطان

یوایس ایڈ نے پاکستان کو کورونا سے بچاؤکے آلات فراہم کردیئے، فیصل سلطان
June 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ یوایس ایڈ نے پاکستان کو کورونا سے بچاؤکے آلات فراہم کردیئے۔

عالمی وباء کورونا سے نمٹنے کےلیے امریکہ کی جانب سے پاکستان کےلیے حفاظتی سامان کی فراہمی کےاس موقع پر تقریب میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور اور یوایس ایڈ کے حکام نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے آکسیجن اور مانٹیرنگ آلات کی کھیپ فراہم کرنے پریوایس ایڈ کے شکرگزار ہیں۔ یہ سامان ہمارے فرنٹ لائن ورکرزکی حفاظت میں کام آئے گا۔ پاکستان میں موجودہ لہر بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ سال کے آخر تک اتنے لوگ ویکسین لگوا لیں گے کہ پھیلاؤ کم ہو جائے گا۔

امریکی سفارتخانے کے ناظم الامور کا کہنا تھا کہ کورونا پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج ہے۔ مشترکہ کوششوں سے ہی عالمی وبا پرقابو پایا جاسکتا ہے۔