Saturday, April 27, 2024

یوایس اوپن، امریکا کی سرینا ولیمز اور جاپان کی اوساکا فائنل میں پہنچ گئیں

یوایس اوپن، امریکا کی سرینا ولیمز اور جاپان کی اوساکا فائنل میں پہنچ گئیں
September 7, 2018
نیو یارک (92 نیوز) یوایس اوپن کے خواتین کے مقابلوں میں فائنلسٹ کا فیصلہ ہو گیا۔ امریکا کی سرینا ولیمز اور جاپان کی اوساکا فائنل میں پہنچ گئیں۔ پہلے سیمی فائنل میں امریکا کی سرینا ولیمز اور سیواسٹوا آمنے سامنے ہوئیں ، امریکی کھلاڑی نے آغاز سےاختتام تک عمدہ کھیل پیش کیا ، پہلے سیٹ میں  چھ تین سے کامیابی سمیٹی۔ دوسرے سیٹ میں بھی حریف کی ایک نہ چلنے دی اور  چھ صفر سے  سیٹ اپنے نام کرکے اگلے مرحلے میں رسائی پائی۔ دوسرے سیمی فائنل  میں  جاپان کی  اوساکا اور امریکا کی کیز  میں جوڑ پڑا ، اوساکا نے آغاز سے مخالف کھلاڑی  پر دھاک بٹھائے رکھی۔ جاپانی کھلاڑی نے  پہلا سیٹ  چھ دو، دوسرا چھ چار سے اپنے نام کیا ،فاتح کھلاڑیوں کے درمیان فائنل اتوار کو  کھیلا جائے گا۔