Wednesday, April 24, 2024

یوئیفاچیمپئنز لیگ،مانچسٹر یونائیٹد نے ینگ بوائز کو ہرا دیا

یوئیفاچیمپئنز لیگ،مانچسٹر یونائیٹد نے ینگ بوائز کو ہرا دیا
November 28, 2018
لندن ( 92 نیوز) یوئیفا چیمپئنزلیگ میں  ایکشن اور تھرل سے بھرپور میچز جاری ہیں، مانچسٹر یونائیٹد ، یوونٹس اور ریال میڈرڈ نے اپنے اپنے میچز جیت کر الگے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ میں  زبردست مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، مانچسٹر یونائیٹڈ، یوونٹس اور ریال میڈرڈ نے اپنے اپنے میچز جیت کر راؤنڈ آف 16 کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ رات ہونے والےگروپ ایچ کے میچ میں ایک کڑے مقابلے کے بعد مانچسٹر یونائیٹد نے ینگ بوائز کو ایک صفر سے ہرا دیا، یونائیٹڈ  کی طرف سے واحد گول  ماروان فیلانی نے میچ کے آخری منٹ میں اسکور کیا اور مقابلہ یونائیٹڈ کے نام کیا ۔ گروپ ایچ کے دوسرے مقابلے میں یوونٹس نے ویلنسیا کے خلاف ایک صفر سے میدان مارا، یوونٹس کی طرف سے واحد گول میچ کے 59 ویں منٹ میں ماریو  مینزوکچ نے  کیا ۔ گروپ جی کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن ریال میڈرڈ نے روما کو دو صفر سے ہرا کر اگلے مرحلے کا ٹکٹ کٹوایا۔ ریال کی طرف سے پہلا گول  47 ویں منٹ  میں  گیرتھ بیل اور دوسرا گول  59 ویں منٹ میں   ویزکز نے  کیا ۔