Thursday, April 25, 2024

یوئیفا یوروپا لیگ ، آرسنل نے کارابیگ ایف کے کو ایک گول سے شکست دی

یوئیفا یوروپا لیگ ، آرسنل نے کارابیگ ایف کے کو ایک گول سے شکست دی
December 14, 2018
لندن (92 نیوز) یوئیفا یوروپا لیگ میں کانٹے کے مقابلے میں آرسنل نے کارابیگ ایف کے کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ چیلسی اور ویڈی ایف سی کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ یوئیفا یوروپا لیگ میں زبردست میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ نارتھ لندن کے کلب آرسنل نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 16 ویں منٹ میں لاکازیٹ نے گول کر کے آرسنل کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ گروپ ایل کے ایک میچ میں دوسرے انگلش کلب چیلسی اور ویڈی کا میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد برابری پر ختم ہوا۔ چیلسی کی طرف سے ویلین اور جیروڈ نے گول اسکور کیے۔