Saturday, May 11, 2024

یوئیفا چیمپنز لیگ، مانچسٹر یونائیٹد کو استنبول باساکشیرکے ہاتھوں اپ سیٹ شکست

یوئیفا چیمپنز لیگ، مانچسٹر یونائیٹد کو استنبول باساکشیرکے ہاتھوں اپ سیٹ شکست
November 5, 2020

لندن (92 نیوز) یوئیفا چیمپنز لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کو استنبول بشکشیر کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ یووینٹس نے فیرنکاروس کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی، بارسلونا نے ڈائنا موکیف کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرادیا۔

یوئیفا چیمپنز لیگ میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ،  انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو ترکی کے کلب استنبول  باساکشیر نے اپ سیٹ شکست دی، مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم حریف ٹیم کے سامنے  بےبس دکھائی دی اور استنبول باساکشیر نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو، ایک سے کامیابی سمیٹی۔

گروپ جی میں بارسلونا کا مقابلہ ڈائنا موکیف سے ہوا، اسپینش کلب نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی، بارسلونا کی جانب سے لیونل میسی نے ایک گول اسکور کیا۔

گروپ جی کے دوسرے میچ میں یووینٹس اور فیرنکاروس  کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں،یووینٹس  نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے پچھاڑ دیا۔