Thursday, May 2, 2024

یوئیفا چیمپئینز لیگ ، اے جیکس نے ٹوٹنہم کو شکت دیدی‏

یوئیفا چیمپئینز لیگ ، اے جیکس نے ٹوٹنہم کو شکت  دیدی‏
May 1, 2019
لندن ( 92 نیوز) یوئیفا چیمپئینز لیگ میں سیمی فائنل مرحلے کا آغاز ہو گیا جہاں  فرسٹ لیگ  میں اے جیکس نے ٹوٹنہم کو ایک صفر سے شکست  دے، فاتح ٹیم کی جانب سے واحد گول ون ڈی بیک نے اسکور کیا۔ یوئیفا چیمپئینز لیگ آخری مراحل میں داخل ہو گیا ، ایونٹ کے سیمی فائنل کی فرسٹ لیگ کا آغاز ہو گیا جہاں  انگلش کلب ٹوٹنہم کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

ورلڈ کپ 2019 کے وارم اپ میچز کا شیڈول جاری

پہلے سیمی فائنل میں ڈچ کلب اے جیکس نے ٹوٹنہم کو ایک صفر سے ہرا دیا ، ڈچ کلب  نے کھیل کےآغاز سے حریف ٹیم پر دباؤ رکھا اور جارحانہ کھیل پیش کیا۔ پہلے ہاف  کا کھیل اےجیکس کے نام رہا ،میچ کے  15ویں منٹ میں وین ڈی بیک نے گیند کو جال میں پھینک کرٹیم کو برتری دلا دی۔ دوسرے ہاف میں بھی  ٹوٹنہم میچ میں  واپسی کرنے میں ناکام رہی  اور اے جیکس نے ایک صفر سے میچ میں کامیابی سمیٹنے کے ساتھ پہلی لیگ میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔