Monday, May 6, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں بارسلونا نے بائرن میونخ کو تین صفر سے ہرادیا

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں بارسلونا نے بائرن میونخ کو تین صفر سے ہرادیا
May 7, 2015
بارسلونا(سپورٹس ڈیسک)یوئیفا چیمپئنز لیگ کےدوسرے سیمی فائنل میچ کی پہلے لیگ میں میزبان  بارسلونا نے  جرمن کلب بائرن میونخ کو  تین صفر سے ہرا دیا، اسٹاراسٹرائیکرلیونل میسی ایک بار پھر اپنا جادو جگانے میں کامیاب رہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں ہونے والے سنسنی خیز میچ میں میزبان بارسلونا نے مہمان بائرن میونخ کو روند ڈالا۔ بارسلونا کے سپر اسٹارزلیونل میسی نےشاندار کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، اسٹار اسٹرائیکرنےمدمقابل ٹیم پر تابڑ توڑ حملے کئے۔ میچ کے ستتر ویں منٹ میں لیونل میسی نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی جبکہ دوسرا گول اسی ویں منٹ میں داغ کرمیلہ ہی لوٹ لیا،رہی سہی کسر برازیلین سپر اسٹار نیمار نے نکال دی اور انجری ٹائم میں تیسرا گول داغ کربائرن میونخ کی شکست پر آخری کیل بھی ٹھوک دیا۔ واضح رہے کہ یوئیفاچیمپئنزلیگ میں یہ بارسلونا کی سترہ مقابلوں میں سولہویں فتح ہے۔