Thursday, April 18, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست
September 15, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ کے نئے سیزن کے آغاز پر ہی بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیم انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو شکست دیدی۔

گروپ ایف میں  مانچسٹر یونائیٹڈ کا  مقابلہ سوئٹزر لینڈ کے  کلب ینگ بوائز سے ہوا۔ مانچسٹر یونائیٹڈ   کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے  کھیل کے 13 ویں منٹ میں  گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی  جو پہلے ہاف تک برقرار  رہی۔

دوسرے ہاف میں ینگ بوائز کی ٹیم نے کم بیک کیا اور نگمالیو نے 66 ویں منٹ میں گول داغ کر میچ برابر کر دیا۔ اضافی منٹس  کے آخری  لمحات میں تھیوسن سیباچیو نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم  کو دو،ایک سے کامیابی دلا دی۔

گروپ ای  میں بائرن میونخ اور بارسلونا کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں ۔ بائرن میونخ نے لیونڈوسکی کے دو گولز کی بدولت بارسلونا کو تین صفر سے  شکست دے دی۔

گروپ ایچ میں چیلسی اور زینٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں ۔ چیلسی نے حریف ٹیم کو ایک صفر سے مات دے دی۔ چیلسی کی جانب سے میچ میں واحد گول رومیلو لوکاکو نے کیا۔