Saturday, May 18, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، چیلسی نے پری کوارٹرفائنل مرحلے میں جگہ بنا لی

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، چیلسی نے پری کوارٹرفائنل مرحلے میں جگہ بنا لی
November 25, 2020

یوئیفا چیمپئنز لیگ  میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ، انگلش کلب چیلسی نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں کوالیفائی کر لیا،گروپ ای میں  چیلسی  کا مقابلہ رینس سے ہوا، دونوں ٹیموں کے درمیان  سنسنی خیز مقابلہ ہوا،چیلسی کی ٹیم نے  پہلے ہاف میں22ویں منٹ  میں   گول داغ کر برتری حاصل کر لی۔

دوسرے ہاف میں  کھیل اس وقت دلچسپ ہو گیا جب 85ویں  منٹ  میں رینس کی جانب سے گوراسی نے گیند کو جال میں پھینک کر میچ برابر کر دیا، انجری ٹائم میں چیلسی کے اولیویر گریوڈ نے گول داغ کر ٹیم کو  دو،ایک سے کامیابی  دلا دی۔

گروپ جی میں بارسلونا کا مقابلہ ڈائنا موکیف سے ہوا، اسپینش کلب نے حریف ٹیم کو چار صفر  سے  شکست دی۔

گروپ جی کے دوسرے میچ میں یووینٹس  اور فیرنکاروس   کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں، یووینٹس   نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو دو، ایک سے پچھاڑا،یووینٹس کی جانب سے کرسٹیانو رونالڈو نے ایک  گول اسکور کیا۔