Wednesday, May 8, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، پی ایس جی کی استنبول باسا کثیر کیخلاف شاندار پرفارمنس

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، پی ایس جی کی استنبول باسا کثیر کیخلاف شاندار پرفارمنس
December 10, 2020

لندن (92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں گروپ مرحلے کے میچز مکمل ہو گئے ، پی ایس جی نے استنبول باساکشیر کے خلاف شاندار پرفارمنس دکھائی ۔ پی ایس جی نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی، پی ایس جی کی جانب سے نیمار نے ہیٹرک کی، ریال میڈرڈ نے مونچین گلاڈباچ کو دو صفر سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ میں گروپ  مرحلے کے میچز  مکمل ہو گئے ، پی ایس جی، ریال میڈرڈ اور بائرن میونخ نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔گروپ ایچ میں فرنچ کلب پی ایس جی کا مقابلہ ترکی کے کلب استنبول باساکشیر  سے ہوا، پی ایس جی کی ٹیم حریف ٹیم پر پوری طرح حاوی رہی اور استنبول باساکشیر کو کھل کر کھیلنے کا موقع فراہم نہ کیا۔

پی ایس جی نے نیمار کی شاندار ہیٹرک کی بدولت حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دےدی، پی ایس جی کے پلیئر کلیان  ایمباپے  میسی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے  چیمپئنز لیگ میں 20 گول اسکور کرنے والے کم عمر ترین فٹبالر بن گئے۔

ایمباپے نے 21 سال کی عمر میں یہ کارنامہ سرانجام دیا اس سے پہلے لیونل میسی نے 22 سال کی عمر میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔