Thursday, May 9, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، پی ایس جی اور چیلسی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، پی ایس جی اور چیلسی نے اپنے اپنے میچز جیت لئے
April 8, 2021

لندن (92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں کوارٹر فائنل کی پہلی لیگ کے مقابلے جاری ہیں جہاں پی ایس جی اور چیلسی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔پی ایس جی نے بائرن میونخ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کی جانب سے کلیان ایمباپے نے دو گول اسکور کیے، چیلسی نے پورٹو کو دو صفر سے ہرادیا۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل مرحلے کے مقابلے جاری ہیں ، پہلی لیگ میں پی ایس جی اور چیلسی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ۔ کوارٹر فائنل میں فرنچ کلب پی ایس جی کا مقابلہ جرمنی کے کلب بائرن میونخ سے ہوا، پہلے ہاف کے آغاز پرہی امباپے نے گول کر کے پی ایس جی کو برتری دلا دی، 28ویں منٹ میں پی ایس جی کے مارکنہوس نے گیند کو جال میں پھینک کر ٹیم کی برتری دوگنی کر دی ،بائرن میونخ کی ٹیم پہلے ہاف میں ایک گول کر سکی ۔

دوسرے ہاف میں 60 ویں منٹ میں بائرن میونخ کی جانب سے تھامس مولر  نے گول داغ کر میچ برابر کر دیا،68 میں منٹ میں امباپے ایک بار پھر گول داغ کر پی ایس جی کو برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی، پی ایس جی نے دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کو تین ،دو سے شکست دےدی۔

دوسرے میچ میں چیلسی کا مقابلہ پورٹو سے ہوا، چیلسی کی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے دو صفر سے کامیابی حاصل کی ۔