Saturday, April 27, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، لیور پول نے گینک کو ہرادیا

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، لیور پول نے گینک کو ہرادیا
November 6, 2019
میڈرڈ ( 92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ، دفاعی چیمپئن لیور پول کی ایونٹ میں شاندار پرفارمنس  بھی برقرار ہے ، دفاعی چیمپئن نے بیلجیئم کے فٹبال کلب گینک کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ۔ جارجینیو نے پہلے ہاف کے آغاز پر ہی گول داغ کر لیور پول کو بر تری دلا دی ، میچ کے 40 ویں منٹ پر گینک کی  جانب سے سامیٹانے گیند کو جال میں پھینک کر حساب برابر کر دیا۔ دوسرے ہاف میں لیور پول کے ایلیکس آکسلیڈ نے گول کر کے لیور پول کا پلڑا پھر بھاری کر دیا جو کہ میچ کے اختتام تک بھاری ہی رہا اور لیور پول نے  ایک کے مقابلے میں دو گول سے اپنے نام کیا ۔ یوئیفا چیمپئنز لیگ  کے دوسرے میچ میں چیلسی اور اے جے ایکس کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ، دلچسپ مقابلے کے بعد  میچ چار ، چار گول سے برابر رہا ۔ چیلسی کی ٹیم نے غیر ذمہ دارانہ کھیل کھیلتے ہوئے دو بار گیند اپنے ہی جال میں پھینکا۔