Friday, May 17, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، لیور پول اور پی ایس جی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی

یوئیفا چیمپئنز لیگ ، لیور پول اور پی ایس جی نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
March 11, 2021

لندن (92 نیوز) لیور پول اور پی ایس جی نے یوئیفا چیمپئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

لیور پول اور لیپزگ کی  ٹیمیں  مدمقابل ہوئیں ۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے کی تگ و دو میں دکھائی  دیں  لیکن کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی۔

دوسرے ہاف  میں لیور پول نے شاندار  کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 70 ویں منٹ میں محمد صلاح نے گول داغ کر ٹیم کو برتری دلا دی۔ چند منٹ  بعد سادیو مانے نے  گیند کو جال میں پھینک کر لیور پول کی برتری  دگنی کر دی جبکہ  لیپزگ کی ٹیم کوئی گول اسکور نہ کر سکی اور میچ دو صفر سے  لیور پول کے نام رہا۔

دوسرے میچ میں بارسلونا اور پی ایس جی  کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ، ایک گول سے برابر رہا۔ ایگری گیٹ کی بنیاد پر پی ایس جی کی ٹیم نے کوارٹر فائنل  میں رسائی حاصل کر لی۔