Thursday, April 25, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کی دوسری لیگ میں  بائرن میونخ نےبارسلونا کو تین دو سے شکست دیدی

یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کی دوسری لیگ میں  بائرن میونخ نےبارسلونا کو تین دو سے شکست دیدی
May 13, 2015
میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)یوئیفا چیمپئنز لیگ سیمی فائنل  کی دوسری لیگ میں جرمن کلب بائرن میونخ نے اسپینش کلب بارسلونا کو تین دو سے شکست دے دی، ایگریگیٹ پر بارسلونا کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی، آج دوسرے سیمی فائنل  میں ریال میڈرڈ اور جووینٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ بارسلونا اور بائرن کے میچ کی دوسری لیگ  میونخ کے ہوم گراؤنڈ ایلینز ایرینا میں ہوئی۔ بارسلونا کی طرف سے دونوں گول نیمار نے کیے جبکہ بائرن کی طرف سے بینیٹا، لیوانڈوسکی اور ملر نے ایک ایک گول کیا سپین میں کھیلی گئئ پہلی لیگ میں بارسلونا نے تین صفر سے کامیابی حاصل کی تھی فائنل میں بارسلونا کا مقابلہ ریال میڈرڈ یا جووینٹس میں سے کسی ایک کے خلاف ہو گا۔ ریال اور جووینٹس کے درمیان سیمی فائنل کی دوسری  لیگ آج رات پونے بارہ بجے میڈرڈ میں کھیلی جائے گی ۔