Friday, May 17, 2024

یوئیفا چیمپئنز لیگ، دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے سالز برگ کو شکست دیدی

یوئیفا چیمپئنز لیگ، دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے سالز برگ کو شکست دیدی
November 4, 2020

لندن (92 نیوز) یوئیفا چیمپئنز لیگ میں ایکشن سے بھرپور مقابلے جاری ہیں ، دفاعی چیمپئن بائرن میونخ نے سالز برگ کو  دو کے مقابلے  میں چھ گول سے شکست دےدی ۔ لیور پول نے اٹلانٹا کو پانچ صفر جبکہ ریال میڈرڈ نے انٹر میلان کو تین، دو سے ہرادیا۔

یوئیفا چیمپئنز لیگ  میں زبردست مقابلے جاری ہیں  جہاں   دفاعی چیمپئن بائرن میونخ کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے  ۔ گروپ اے میں بائرن میونخ کا مقابلہ سالز برگ سے ہوا، بائرن میونخ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف ٹیم کو دو کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی،فاتح ٹیم کی جانب سے لیونڈوسکی نے دو  گول اسکور کیے۔

گروپ بی میں ریال میڈرڈ اور انٹر میلان کی ٹیمیں  آمنے سامنے ہوئیں، دلچسپ مقابلے  کے بعد  ریال میڈرڈ نے  انٹر میلان کو  دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

گروپ ڈی میں لیور پول اور اٹلانٹا   کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، لیور پول نے حریف ٹیم کو مکمل طور پر بے بس کرتے ہوئے پانچ صفر سے دھول چٹائی، فاتح ٹیم کی جانب سے ڈائیگو جوٹا نے  ہیٹرک کی۔