Tuesday, April 23, 2024

یوئیفا پلیئر آف دی ایئر کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

یوئیفا پلیئر آف دی ایئر کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
August 20, 2021 ویب ڈیسک

لندن (92 نیوز) یوئیفا پلیئر آف دی ایئر دوہزار بیس اکیس کے لیے فٹبال کھلاڑیوں اور کوچز کے نام جاری کر دئیے گئے۔

پلئیر آف دی ائیر میں مانچسٹر سٹی کے کیون ڈی برائن اور چیلسی کے این گولو  کانٹے اور جورگینو کے نام شامل ہیں  ۔ پیرس سینٹ جرمین میں  شامل ہونے والے اسٹار فٹبالر لیونل میسی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

خواتین میں بارسلونا کی جینیفر ہرموسو ، لیکی مارٹنز اور ایلکسیا کے نام شارٹ لسٹ  کر دئیے گئے ۔ مین کوچ آف دی ائیر میں اسپین کے جوزف گورڈیلا، اٹلی  کے رابرٹو مانسینی اور جرمنی کے تھامس کو شامل کیا گیا ۔ یوئیفا پلئیر آف دی ائیر کے کامیاب کھلاڑیوں کا اعلان 26 اگست کو کیا جائے گا۔