Friday, March 29, 2024

یوئیفا نیشنز لیگ ، نیدرلینڈ اور جرمنی کا میچ دو دو گول سے برابر رہا

یوئیفا نیشنز لیگ ، نیدرلینڈ اور جرمنی کا میچ دو دو گول سے برابر رہا
November 20, 2018
لندن (92 نیوز) یوئیفا نیشنز لیگ فٹبال میں جرمنی اور نیدرلینڈ کا میچ ایک زبردست مقابلے کے بعد دو دو گول سے برابر رہا۔ یوئیفا نیشنز لیگ میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور میچز جاری ہیں۔ میچ کا آغاز ہوا تو جرمنی نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 9 ویں منٹ میں گول اسکور کر کے برتری حاصل کر لی۔ جرمنی کی طرف سے ٹیمو وارنر نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ 20 ویں منٹ میں سانے نے جرمنی کی طرف سے دوسرا گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کر دی اور پہلا ہاف جرمنی کے نام رہا۔ دوسرے ہاف میں نیدرلینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور میچ کے آخری پانچ منٹ میں دو گول اسکور کر کے مقابلہ برابر کر دیا۔ نیدرلینڈ نے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا ہے۔ انگلینڈ، پرتگال اور سوئٹزرلینڈ  پہلے ہی سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔