Wednesday, April 24, 2024

یوئیفا نیشنز لیگ فٹبال ، اسکاٹ لینڈ نے اسرائیل کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دی

یوئیفا نیشنز لیگ فٹبال ، اسکاٹ لینڈ نے اسرائیل کو زبردست مقابلے کے بعد شکست دی
November 21, 2018
برلن (92 نیوز) یوئیفا نیشنز لیگ فٹبال کے سنسنی خیز میچ میں اسکاٹ لینڈ نے اسرائیل کو ایک زبردست مقابلے کے بعد تین ، دو سے شکست دی،،  اسکاٹ لینڈکے جیمز فارسٹ نے شاندار ہیٹرک اسکور کی۔ میچ شروع ہوا تو 9 ویں منٹ میں بیرام کیال نے گول کر کے اسرائیل کو برتری دلا دی، 34 ویں منٹ میں اسکاٹ لینڈ کے جیمز فارسٹ نے گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ پہلا ہاف ختم ہونے سے 2 منٹ پہلے جیمز فارسٹ نے دوبارہ گیند کو جال کی راہ دکھائی اور میچ دو ایک سے اسکاٹ لینڈ کے حق میں کر دیا۔ دوسرے ہاف میں بھی اسکاٹ لینڈ کی طرف سے شاندار کھیل پیش کیا گیا اور جیمز فارسٹ نے تیسرا گول کرکے اپنی ہیٹرک مکمل کی، اس جیت کے ساتھ اسکاٹ لینڈنے 2020 کے یورو کپ پلے آف میں جگہ بھی پکی کر لی۔ پرتگال اور پولینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا، پہلا گول پرتگال کی طرف سے پہلے ہاف میں کیا گیا، پولینڈ نے دوسرے ہاف میں اچھا کم بیک کیا اور گول کر کے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔