Thursday, April 25, 2024

یو پی موڑ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی

یو پی موڑ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی
July 14, 2020

کراچی ( 92 نیوز)  کراچی کے علاقے یوپی موڑ میں مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی  فوٹیج منظرعام پرآگئی۔

کراچی کے علاقے یوپی موڑ میں مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی  فوٹیج منظرعام پرآگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہےکہ سکیورٹی گارڈز نےکیسے مسلح ملزمان  کا مقابلہ کیا ۔ گولیاں چلیں تو خریدار زمین پر بیٹھے گئے،ہنگامی صورتحال میں بھی ماں نے بیٹے کو آغوش میں سمیٹ لیا۔ایک ملزم مارا گیا اور دو فرار ہوگئے

سکیورٹی گارڈز کی دلیری کا اور واقعہ ، نارتھ کراچی  یوپی موڑ پرمٹھائی کی دکان میں ڈکیتی ناکام بنادی ۔ گزشتہ روزہونےوالی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ تین ملزمان  مٹھائی کی دکان میں داخل ہوئے اور سکیورٹی گارڈ کو قابو کیا ، ملزمان دوسرےسکیورٹی گارڈ کو دیکھ کر گھبراگئے ، اسی دوران پہلے سکیورٹی گارڈنے مواقع دیکھ ملزمان پرگولی چلادی  ، دوسرے سکیورٹی گارڈ  نے بھی فائر کھول دیا۔

فائرنگ شروع ہوئی تو خریدار زمین پربیٹھ گئے ایسی ہنگامی صورتحال میں بھی ماں کی ممتانظرآئی  ، خاتون نے خود کو بچانےسےپہلے اپنے بچے کوآغوش میں بھرلیا ، سکیورٹی گارڈز کی فائرنگ سےایک ملزم ماراگیاتھااور دو فرار ہوگئے تھے۔