Sunday, September 8, 2024

یو ٹیوب کی بندش سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج

یو ٹیوب کی بندش سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج
August 24, 2015
لاہور(92نیوز)یوٹیوب کی بندش کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا اس سلسلے میں آئینی درخواست سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائرکردی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفر اللہ خان نے درخواست میں یہ موقف اختیار کیا کہ یوٹیوب پر پابندی سے طلبا ءاور تحقیق کرنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے اس کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد یوٹیوب سے استفادہ حاصل کرتی ہے لیکن حکومت نے غیرمعینہ مدت تک کے لیے یوٹیوب پر پابندی لگا رکھی ہے جو آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کی جانب سے یوٹیوب پر عائد پابندی کو ختم کیا جائے۔