Wednesday, May 8, 2024

یو ٹیوب شارٹس دنیا بھر میں متعارف کرانے کی تیاری

یو ٹیوب شارٹس دنیا بھر میں متعارف کرانے کی تیاری
March 2, 2021

لاہور ( ویب ڈیسک )یو ٹیوب نے ٹک ٹاک جیسے فیچر ’’ یو ٹیوب شارٹس‘‘ کو دنیا بھر میں متعارف کرانے کی تیار کر لی ۔

یوٹیوب شارٹس میں  15 سیکنڈز تک کی ویڈیوز نے کریٹیر ٹولز سے تیار کر کے اپ لوڈ کی جا سکے گی، اس میں اسپیڈ کنٹرولز ،ٹائمر اور کاؤنٹ ڈان کے آپشنز موجود ہیں ۔ اس وقت یہ بیٹا ورژن پر دستیاب ہے ۔

ان ویڈیوز میں موسیقی کا اضافہ کر دیا جائے گا جس کے لئے یوٹیوب میں پہلے سے ہی  گانوں کی لائبریری موجود ہے ۔

سی ای او یو ٹیوب کے مطابق شارٹس کو خاصی پذیرائی ملی ہے ، روزانہ 3.5 بلین ویوز آرہے ہیں جو ایک بڑا نمبر ہے ۔