Tuesday, May 21, 2024

یو ٹیوب سے اب شارٹ ویڈیو شیئرنگ ممکن ہو سکے گی

یو ٹیوب سے اب شارٹ ویڈیو شیئرنگ ممکن ہو سکے گی
February 1, 2021

لاس اینجلس (92 نیوز) یوٹیوب ٹک ٹاک کی طرح کی مختصر ویڈیو بنانے کی سہولت گزشتہ برس پیش کر چکا ہے لیکن اب اس نے کلپس کے نام سے فیچر متعارف کرایا ہے جس سے لائیو اسٹریمنگ یا طویل ویڈیو سے 5 تا 60 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی جا سکتی ہے ۔

یہ سہولت بیٹا ورژن میں ہے  اور مخصوص صارفین کو ہی پیش کی گئی ہے ، لیکن فی الحال یہ ڈیسک ٹاپ اور اینڈرائیڈ ورژن کیلئے پیش کی جا رہی ہے ۔

یوٹیوب نے صارفین سے فیڈ بیک اور رائے کی درخواست کی ہے ۔