Friday, April 26, 2024

یو ٹیوب انتظامیہ سے بھارت کی پائلٹ ابھی نندن کی ویڈیوز ہٹانے کی درخواست

یو ٹیوب انتظامیہ سے بھارت کی پائلٹ ابھی نندن کی ویڈیوز ہٹانے کی درخواست
March 2, 2019
نئی دہلی ( 92 نیوز ) بھارت کی جانب سے خفت مٹانے کی کوششیں جاری ہیں، مودی سرکار نے یو ٹیوب انتظامیہ سے  پائلٹ ابھی نندن کی ویڈیوز ہٹانے کی درخواست کر دی ۔ ویڈیوز میں بھارتی پائلٹ نے پاک فوج کی تعریفیں کیں،جس پر دنیا بھر میں بھارت کو شرمندگی کا سامنا ہے۔ پاکستان سے الجھنا مودی سرکار کو مہنگا پڑ گیا ، عالمی سطح پر بھارتی ڈرامے کاخوب تیا پانچہ کیاجارہاہے جس پر بھارت اورکچھ توکرنہیں سکا  البتہ سوشل میڈیا پر ہونےوالی شرمندگی کےبعد یو ٹیوب سے پائلٹ ابھی نندن  کی ویڈیوزہٹانے کی درخواست کردی ہے۔ عالمی سطح پر ماہرین بھارتی حملے کے ڈرامے کا پردہ چاک کررہےہیں ، کہیں جدید سیٹلائٹ فوٹوزکےذریعے بھارتی حملےکی ناکامی ثابت کی جارہی ہے توکہیں سائنسی بنیادوں پر بھارتی دعووں کےپرخچےاڑائے جارہےہیں ۔ بھارتی سرکارکوسب سے زیادہ تکلیف ان ویڈیوزسے پہنچ رہی ہےجو بھارتی پائلٹ ابھی نندن  کےبیان پر مشتمل ہے ،ان ویڈیوزمیں ابھی نندن کھل کرپاک فوج کی تعریف کررہاہے جسے سن کر مودی سرکارکو یوں لگتاہے جیسے کوئی سینےپرمونگ دل رہاہو ۔ سوشل میڈیاپرہونےوالی بےعزتی کےبعد مودی سرکار نے یو ٹیوب انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ وہ ابھی نندن کی ویڈیوزکو سوشل میڈیاپلیٹ فارم سے فوری طورپر ہٹادے۔ ناکام فوجی جارحیت کےبعد مودی سرکارکےماتھےپرجوداغ لگاہے وہ شایدمٹانا ناممکن ہے۔