Thursday, April 25, 2024

یو اے ای کے وزیراعظم نے گولڈ کارڈ اسکیم کو لانچ کر دیا

یو اے ای کے وزیراعظم نے گولڈ کارڈ اسکیم کو لانچ کر دیا
May 22, 2019
جدہ ( 92 نیوز) یو اے ای کے وزیراعظم  حاکم دبئی  شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گولڈن کارڈ اسکیم کو باقاعدہ لانچ کردیا۔ متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور یو اے ای کی ترقی میں کردار ادا کرنے والوں کے لئے اپنے دروازے کھول دئیے،  یواے ای حکومت  مستقل سکونت کیلئے کو گولڈن کارڈ دے  گی۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم  شیخ محمد بن راشد المکتوم نے گولڈن کارڈ اسکیم کا باقاعدہ اجرا کر دیا، اسکیم سے سرمایہ کار، آرٹسٹ، سائنسدان، انجینئرز، ڈاکٹرز، محقق اور ذہین طلبا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ امیر دبئی کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 70ممالک کے 6ہزار 8سو افراد کو گولڈن کارڈ دیا جائے گا جنہوں نے یواے ای میں سوارب درہم کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں شیخ محمد بن راشد المکتوم کا کہنا تھا کہ گولڈن کارڈ ان افراد کوبھی دیا جائے گا جنہوں نے یواےای کی ترقی کے لئے اپنی غیر معمولی خدمات دی ہیں، وہ ان افراد کو اپنے ترقی کے سفر میں اپنا مستقل شراکت دار بناناچاہتے ہیں۔