Thursday, April 25, 2024

یو اے ای کا ترکی میں سرمایہ کاری کیلئے 10 ارب ڈالر کے فنڈ کا اعلان، معاہدے پر دستخط

یو اے ای کا ترکی میں سرمایہ کاری کیلئے 10 ارب ڈالر کے فنڈ کا اعلان، معاہدے پر دستخط
November 25, 2021 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) متحدہ عرب امارات کا ترکی میں سرمایہ کاری کے لیے 10 ارب ڈالر کے فنڈ کا اعلان، معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

معاشی مشکلات کے شکار ترکی کو یو اے ای کا سہارا مل گیا، فنڈ اسٹریٹجک سرمایہ کاری منصوبوں پر توجہ مرکوز کرے گا، لاجسٹک سیکٹر، توانائی، صحت اور خوراک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید کا کہنا ہے کہ ترک صدر سے ملاقات میں مفید بات چیت ہوئی۔