Saturday, April 27, 2024

یو اے ای مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا حامی ، وزیر خارجہ

یو اے ای مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا حامی ، وزیر خارجہ
August 25, 2019
ملتان ( 92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمد قریشی نے کہا کہ  یو اے ای کشمیر پر پاکستان کا حامی ہے ، ہم نے دنیا کو قائل کرلیا ہے کہ یہ  بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ، مساجد کی تالہ بندی سے بھارت کا  گناؤنا چہرہ سامنے آگیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کل میری اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل سےبات ہوئی، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کوکشمیرکی تازہ صورتحال سےآگاہ کیا، سکیورٹی کونسل کااجلاس بلانےاورکشمیرپربیان دینےپرشکریہ اداکیا،انہوں نے کہا ہے کہ  کشمیرکامسئلہ اقوام متحدہ میں موجود ہے، سیکرٹری جنرل کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پرمبذول کرائی ہے ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے، بھارت دنیاکی سب سےبڑی جمہوریت کادعویٰ کرتا ہے،مگر دنیانےدیکھابھارت نےکل اپنے ارکان  اسمبلی کےساتھ کیاسلوک کیا، مقبوضہ کشمیرکےحالات نارمل ہیں توبھارتی اپوزیشن کوجانےدیتے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  بھارت دنیا کو جو بتا رہا ہے وہ حقیقت کےبرعکس ہے، مقبوضہ کشمیرمیں غذائی قلت اورادویات کی کمی ہوگئی ہے،وہاں  پیلٹ گن اورآنسوگیس کااستعمال ہوا، بھارتی جارحیت کےباوجودلوگ ٹولیوں میں احتجاج کرتےرہے۔