Saturday, April 20, 2024

یو اے ای حکومت نے تمام کیٹگری کے ویزا ہولڈرز کو آنے کی اجازت دیدی

یو اے ای حکومت نے تمام کیٹگری کے ویزا ہولڈرز کو آنے کی اجازت دیدی
August 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) دبئی جانے والوں کیلئے خوشخبری، یو اے ای حکومت نے تمام کیٹگری کے ویزا ہولڈرز کو آنے کی اجازت دیدی۔

پاکستانی کسی بھی کیٹگری کا ویزا رکھنے والے آج رات 12 بجے سے دبئی جا سکتے ہیں۔ بھارت، بنگلہ دیش، نمیبیا، سری لنکا سمیت 14 ممالک کے شہریوں کو اجازت دی گئی۔