Tuesday, April 23, 2024

یو ایچ ایس کی کورونا پر ریسرچ، حفاظتی کٹس کی تیاری کیلئے ہنگامی اقدامات کی منظوری

یو ایچ ایس کی کورونا پر ریسرچ، حفاظتی کٹس کی تیاری کیلئے ہنگامی اقدامات کی منظوری
April 15, 2020

لاہور ( 92 نیوز) یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  ( یو ایچ ایس ) کے بورڈ آف گورنرز کا 44 ویں اجلاس  ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ، کورونا پر ریسرچ اور حفاظتی کٹس کی تیاری کیلئے ہنگامی اقدامات کی منظوری دے دی گئی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز  ( یو ایچ ایس ) کے بورڈ آف گورنرز کا 44 ویں اجلاس   میں  ٹیلی میڈیسن سنٹرز میں کام کرنے والے رضاکاروں پر اخراجات کی مد میں ایک کروڑ روپے کا بجٹ بھی منظور کر لیا گیا۔

یو ایچ ایس میں پاکستان کا پہلا صحت، خوشی اور خوشحالی کا مرکز قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی،سنٹر میں سپورٹس میڈیسن، اپلائیڈ سائیکالوجی اور فزیوتھراپی کے پروگرامز شروع کیے جائیں گے.

بورڈ کی جانب سے یو ایچ ایس میں ہیلتھ انفارمیٹکس کا ماسٹر ڈگری پروگرام شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں شریک پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پر موجود طبی عملے کو حفاظتی کٹس کی فراہمی پہلی ترجیح ہے، ٹیلی میڈیسن سنٹرز پر اب تک اٹھانوے ہزار کالز وصول ہوئیں،ماہرینِ نفسیات لوگوں کو سٹریس دور کرنے کے حوالے سے مشورے دے رہے ہیں۔

اجلاس کی صدارت جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی نے کی،انہوں نےکہا عالمی ادارہ صحت کے مطابق چند سال میں ڈپریشن دنیا میں معذوری کی بڑی وجہ بن جائے گا۔یونیورسٹی دو ہفتوں میں صحت، خوشی اور خوشحالی کے مرکز کے قیام کیلئے قانونی تقاضے پورے کرے۔