Friday, April 26, 2024

یو این ہیومن رائٹس کونسل میں 58 ممالک نےمسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کردی

یو این ہیومن رائٹس کونسل میں 58 ممالک نےمسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کردی
September 11, 2019
جنیوا ( 92 نیوز) پاکستان نے دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ پیش کردیا ، یو این ہیومن رائٹس کونسل میں  58 ممالک نے  حمایت کی قین دہانی کرا دی ۔ وزیر خارجہ کے مطابق پانچ نکاتی مشترکہ مطالبہ سامنے آگیا ہے ۔ پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک اور بڑی کامیابی مل گئی ۔ دنیا کے 58 ممالک نے مسئلہ کشمیر سے متعلق بھارت کے سامنے 5 مطالبات رکھ دیے ۔پہلا مطالبہ یہ ہے کہ  ہندوستان لوگوں سے جینے کا حق نہ چھینے ، دوسرےمطالبے میں کشمیر سے فی الفور کرفیو اٹھانے کا کہاگیا۔ دنیا کے 58 ممالک نے بھارت سے تیسرا مطالبہ کیا کہ  بھارت کرفیو اور پاندیاں اٹھائے  جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کو  وادی بھر میں  رسائی کی آزادی دے ۔ بھارت سے  کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی ، طاقت کے بد ترین استعمال کو روکنے اور انسانی حقوق کمشنر کی رپورٹوں پر عمل کرنے کا کہا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے 58 ممالک کے مشترکہ بیان  کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے اور کشمیریوں کیلئے بہت اہم اور منفرد ہے ۔