Saturday, April 20, 2024

یو ایفا نیشنز لیگ فٹبال، نیدرلینڈ کی فرانس کو شکست

یو ایفا نیشنز لیگ فٹبال، نیدرلینڈ کی فرانس کو شکست
November 17, 2018
لندن (92 نیوز) یوایفا نیشنز لیگ فٹبال کے ایک اہم مقابلے میں نیدرلینڈ نے عالمی چیمپئن فرانس کو دو صفر سے ہرا دیا۔ نیدرلینڈ نے میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور فرانس کو گول کرنے کا کوئی موقع نہ دیا۔ نیدرلینڈ کی طرف سے جارجینو اور ڈی پے نے گول اسکور کیے۔ پرتگال میں سرفنگ کے شاندار مقابلے پرتگال میں سرفنگ کےشاندار مقابلے کا انعقاد ہوا۔ سرفرز نے انتہائی مہارت سے 12 میٹر اونچی لہروں پر سرف کر کے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔  جنوبی افریقہ کے گرانٹ بیکر نے عمدہ پرفارمنس دے کر مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ اےٹی پی ٹینس ، نواک جوکووچ نے مارن چیلچ کو مات دے دی اے ٹی پی ٹینس میں عالمی نمبر ایک سربیا کے نواک جوکووچ نے کروشیا کے مارن چیلچ کو شکست دے دی۔ جوکووچ کی جیت کا اسکور سات، چھ اور چھ دو رہا۔ سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے ہو گا۔