Sunday, May 12, 2024

یو ایس اوپن چیمپئن ، ناؤمی اوساکا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار

یو ایس اوپن چیمپئن ، ناؤمی اوساکا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
September 18, 2020
 نیو یارک (92 نیوز) یو ایس اوپن چیمپئن میں ناؤمی اوساکا فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئیں۔ جاپانی ٹینس اسٹار ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوئیں۔ ناؤمی نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا انجری کے باعث اس سال وہ فرنچ اوپن کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔ https://twitter.com/naomiosaka/status/1306748744604422145?s=20 دوسری جانب فرنچ ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے ایونٹ میں پانچ ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں  میچز دیکھنے کی اجازت ہو گی ۔ فرنچ اوپن کا آغاز کا 27 ستمبر سے ہو گا۔