Thursday, May 9, 2024

یو ایس اوپن ٹینس، اینڈی مرے کو پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست

یو ایس اوپن ٹینس، اینڈی مرے کو پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست
August 31, 2021 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) یو ایس اوپن میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو پہلے ہی راؤنڈ میں اپ سیٹ شکست ہو گئی۔

سابق عالمی نمبر ایک برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو یونان کے اسٹیفانوس سٹ سیپاز نے شکست دی۔

روس کے ڈینل میڈوڈیف نے فرانس کے رچرڈ گیسکٹ کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ اسپین کے رابرٹو بٹسٹا اوگٹ نے آسٹریلیا کے نک کریگریوس کو پہلے راؤنڈمیں شکست دے دی۔

ادھر خواتین ایونٹ میں دفاعی چیمپئن جاپان کی نومی اوساکا اور امریکا کی کوکوگاف نے بھی پہلے راؤنڈ کا میچ جیت لیا۔