Monday, May 13, 2024

یو ایس اوپن ، نواک جوکوچ کادمیر دیمہور کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز

یو ایس اوپن ، نواک جوکوچ کادمیر دیمہور کو شکست دیکر فاتحانہ آغاز
September 1, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) یو ایس اوپن میں عالمی نمبرایک نواک جوکووچ کا فاتحانہ آغاز ، سربیئن ٹینس اسٹار نے  پہلےراؤنڈ میں بوسنیا کےدمیرڈیمہورکواسٹریٹ سیٹس سےشکست دیدی۔

سال کےتیسرے  یو ایس اوپن کا آغاز پہلے مرحلے میں دلچسپ مقابلے جاری  ہیں ،  عالمی نمبر ایک  سربیئن ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے  فاتحانہ آغاز کرتے بوسنیا کے دمیر  ڈیمہور کو شکست دی ، جوکووچ کی جیت کا اسکور  چھ،ایک ،چھ،چار اور چھ،ایک رہا۔

دوسرے میچ میں یونان کے اسٹیفنوس  نے اسپین کے البرٹ راموس  کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

برطانیہ کے کیمرون نوری  نے ارجنٹینا کے ڈائیگو  شوارٹز مین   کو  دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔

ویمن کیٹگری میں امریکا کی کوکوگاف کو لٹویا کی سیواستووا  نے شکست  دے دی ، جرمنی کی انجلیک کربر  نے آسٹریلین حریف کو  مات دی ۔