Thursday, April 25, 2024

یو ایس اوپن ، رافیل نڈال اور سرینا ولیمز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

یو ایس اوپن ، رافیل نڈال اور سرینا ولیمز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے
August 30, 2018
نیو یارک (92 نیوز) یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں رافیل نڈال اور سرینا ولیمز نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ رافیل نڈال نے کینیڈ ا کے ویسک ،جب کہ  سرینا ولیمز نے جرمنی کی کیرینا کے خواب چکنا چورکیے۔ یوایس اوپن ٹینس  میں رافیل نڈال کی کامیابیوں کا سفر طویل ہو گیا۔ اسٹار کھلاڑی نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ دوسرے راؤنڈ کے اہم معرکے میں رافیل نٖڈال  کینیڈا کے ویسک  کے مدمقابل ہوئے ۔ نڈال نے آغاز سے ہی حریف کھلاڑی پر دھاک بٹھائے رکھی اورجم کر کھیلنے کا کوئی موقع فراہم نہ کیا۔ نڈال نے پہلا سیٹ  چھ تین ، دوسرا چھ چار ،تیسرا چھ دو سےاپنے نام کیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں امریکا کی سرینا ولیمز نے جرمنی کی کیرینا کے ارمان خاک میں ملا دیے ۔ سرینا ولیمز نے چھ دو،چھ دوسے میدان مارا۔ فاتح کھلاڑی تیسرے راؤنڈ میں اپنی  بہن وینس ولیمز سے ٹکرائیں گی۔