Sunday, May 12, 2024

یو ایس اوپن ، دوسرے راؤنڈ میں برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست

یو ایس اوپن ، دوسرے راؤنڈ میں برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست
September 4, 2020
 نیو یارک (92 نیوز) یو ایس اوپن میں دوسرے راؤنڈ کے مقابلے جاری ہیں۔ برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کو اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ کینیڈا کے فلیکس اوگر نے تین صفر سے ہرایا۔ اینڈی مرے کا یو اسی اوپن میں  سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ برطانوی ٹینس اسٹار کو  کینیڈا کے فلیکس اوگر  کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹ سے  شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ کینڈا کے فلیکس اوگر  کی جیت  کا اسکور چھ، دو ، چھ تین اور چھ چار رہا۔ خواتین کیٹگری میں سرینا ولیمز نے روس کی مارگریٹا کو شکست دے کر  تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ۔ سرینا ولیمز  نے چھ، دو اور چھ چار سے  میچ میں کامیابی حاصل کی۔