Saturday, April 20, 2024

ینگ ڈاکٹرزکی پنجاب بھر میں31مارچ سے ہڑتال

ینگ ڈاکٹرزکی پنجاب بھر میں31مارچ سے ہڑتال
March 21, 2015
لاہور(نائنٹٰی ٹو نیوز)ینگ ڈاکٹرز نے اکتیس مارچ سے پنجاب بھر میں احتجاج کی کال دے دی ہے۔ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو وزیراعلیٰ ہاؤس، سیکرٹریٹ اور جی او آر کا گھیراؤ کریں گے۔ علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال سے سروس سٹرکچرز کی منظوری کے باوجود اس پر تاحال کوئی عملدرآمد نہیں ہوسکا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹرز کی پروموشن کا معاملہ بھی جوں کا توں ہے۔ اکتیس مارچ کو پنجاب کے تمام بڑے اسپتالوں کے مین گیٹ کے سامنے سڑکوں پر وائی ڈی اے احتجاج کرے گی۔ تین ہفتوں کے مرحلہ وار احتجاج کے بعد بھی شنوائی نہ ہوئی تو وزیراعلیٰ ہاؤس، سیکرٹریٹ اور جی او آر کے سامنے دھرنا دے کر گھیراؤ کیا جائے گا۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر عامر بندیشہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غیر سنجیدہ روئیے کے باعث ڈاکٹرز اس اقدام پرمجبور ہوئے ہیں۔