Tuesday, May 14, 2024

ینگ ڈاکٹرزنے عمران خان کو بیان واپس لینے کیلئے 24گھنٹے کی مہلت دیدی

ینگ ڈاکٹرزنے عمران خان کو بیان واپس لینے کیلئے 24گھنٹے کی مہلت دیدی
November 3, 2015
پشاور(92نیوز)ینگ ڈاکٹرز خیبر پختونخوا نے عمران خان کے ڈاکٹروں سے متعلق بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں اپنا بیان واپس لینے کے لئے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کا آج پشاور کے دورے کے موقع پر ڈاکٹروں کے حوالے سے بیان پر ینگ ڈاکٹرز خیبر پختونخوا سراپاء احتجاج ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز نے عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بیان واپس لینے کے لئے 24 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے اس بارے میں جنرل کونسل کا ایمرجنسی اجلاس بھی بلا لیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز خیبر پختونخوا کے ترجمان ڈاکٹر وقاص کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت ڈلیور کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ doctors