Thursday, April 25, 2024

ینگ ڈاکٹرز کی لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال

ینگ ڈاکٹرز کی لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال
September 22, 2018
رحیم یارخان (92 نیوز) شیخ زید اسپتال رحیم یارخان میں لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کیے جانے پر پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے کام چھوڑ ہڑتال کر دی۔ تمام اسپتالوں کی او پی ڈیز بند پڑی ہیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں سروسز، جنرل، چلڈرن، جناح ، میو، پی آئی سی سمیت دیگر اسپتالوں کے شعبہ آؤٹ ڈور میں کام بند ہو گیا۔ ملتان کے نشتر اور دیگراسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز نے احتجاج کیا۔ فیصل آباد میں الائیڈ اور سول اسپتال میں بھی ڈاکٹرز نے کام چھوڑ دیا۔ اسپتالوں میں او پی ڈیز کی بندش سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری تک او پی ڈیز بند رہیں گی۔ ڈاکٹرز کے تحفظ کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کرے۔ دوسری طرف شیخ زاید اسپتال رحیم یار خان میں لیڈی ڈاکٹر سے زیادتی کی کوشش کا ملزم زیر حراست ہے۔ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے حکم پر پرنسپل اور ایم ایس کو  بھی معطل کر دیا گیا۔