Sunday, September 8, 2024

ینگ ڈاکٹرز نےہڑتال ختم کردی ، سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کھل گئیں

ینگ ڈاکٹرز نےہڑتال ختم کردی ، سرکاری ہسپتالوں کی اوپی ڈیز کھل گئیں
August 15, 2017

لاہور(92نیوز)بالآخرحکومت نے ینگ ڈاکٹرزکے سامنے گھٹنے ٹیک ہی دیئے پندرہ روزکے بعد پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھل گئیں۔

تفصیلات کےمطابق مریضوں کی سنی گئی محکمہ  صحت سے ینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات نتیجہ خیزثابت ہوئے15 روز تک  پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں  میں جاری رہنے والے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم ہو گئی ،سروسز ہسپتال میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائے ڈی اےپنجاب کے صدر ڈاکٹر معروف وینس نے کہا کہ حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم کر لیے ہیں. اس لیے لاہور سمیت پنجاب بھر کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ان ڈور اور آوٹ ڈور میں کام شروع کر دیا گیا ہے۔

 ڈاکٹر معروف وینس نے کہا کہ ساہیوال واقعے میں ملوث افراد کے خلاف پیڈا  ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے.  سالہا سال سے ایڈہاک کی بنیاد پربھرتی ڈاکٹروں کو مستقل کیئے جانے پر  حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق ہسپتالوں میں دوران ڈیوٹی ڈاکٹروں پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف سخت سزاؤں کا قانونی بل بھی پنجاب میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔