Saturday, April 20, 2024

سندھ حکومت نے ینگ ڈاکٹرزکے مطالبات منظور کرنے کا اعلان کردیا

سندھ حکومت نے ینگ ڈاکٹرزکے مطالبات منظور کرنے کا اعلان کردیا
January 29, 2019
کراچی (92 نیوز) سندھ حکومت نے ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات منظور کرنے کا اعلان کردیا  ۔ سندھ میں سرکاری ڈاکٹروں کے احتجاج کا دوسرے روز بھی جاری رہا ،  اوپی ڈیز کے بائیکاٹ کی وجہ سے ہزاروں مریض علاج سے محروم  رہے ۔ احتجاج کے دوسرے دن وزیرصحت سندھ عذرا پیچوہو منظرعام پر آئیں اور ڈاکٹروں کے مطالبات منظور کرنے کا اعلان کیا۔ اعلان مین بتایا گیا کہ  مختلف کیڈز میں  25 ہزار سے 75 ہزار تک اضافہ کردیا ،  گریڈ 17 اور 18 کے ڈاکٹرز 60 ہزار تک الاؤنس لے سکیں گے ،گریڈ 19 اور 20 کے ڈاکٹرزکو 90 ہزار روپے تک الاؤنس ملے گا ۔ وزیرصحت نے  یہ بھی کہاکہ مریضوں کی تکالیف کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر ہڑتال ختم کردیں ، تاہم ڈاکٹروں نے فیصلہ  کیاکہ جب تک مطالبات کی منظوری کا نوٹی فیکشن جاری نہیں ہوگا احتجاج ختم  نہیں کریں گے۔ سرکاری اسپتالوں کی اوپی ڈیز دوسرے دن بھی بند ہونے سے ہزاروں مریض علاج نہیں کرواسکے ، پریشانی کے عالم میں یہاں سے وہاں گھومتے رہے۔ مریضوں اور ان کے رشتے داروں نے مطالبہ کیاکہ ڈاکٹرمریضوں کوپریشان کرنے کے بجائے احتجاج کا کوئی اورطریقہ اختیارکریں۔