Friday, April 26, 2024

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا مال روڈ پر دھرنا چوتھے روز بھی جاری

ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا مال روڈ پر دھرنا چوتھے روز بھی جاری
June 2, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور میں نرسز کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے مگر ابھی تک کسی حکومتی نمائندے نے مظاہرین سے رجوع نہیں کیا جبکہ نرسیں بھی مطالبات کی منظوری تک کسی صورت احتجاج ختم کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر صوبے کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والی ینگ نرسز ایسوسی ایشن کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ حکومت انھیں سروس اسٹرکچر اور ہیلتھ رسک الاو¿نس دے مگر اب کسی کسی سرکاری نمائندے نے نرسوں سے رابطہ نہیں کیا۔ صبح سویرے پولیس کی ٹیم نے سراغ رساں کتوں اور دھماکہ خیز مواد کی تلاشی کے لیے ڈیٹکٹر کی مدد سے دھرنے کے مقام پر چیکنگ کی۔ گزشتہ روز دو اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور جماعت اسلامی کے رہنما وسیم اختر بھی اظہار یکجہتی کےلئے دھرنے میں پہنچے تھے جنہوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر نرسز کے دھرنے میں شرکت کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب مال روڈ پر شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت بھی جھیلنا پڑ رہی ہے۔