Saturday, May 4, 2024

یمنی شہری کا امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف، صدیق العبادی کو پچیس ستمبر کو عمرقید کی سزا سنائی جائیگی

یمنی شہری کا امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف، صدیق العبادی کو پچیس ستمبر کو عمرقید کی سزا سنائی جائیگی
May 27, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی عدالت میں ایک یمنی شہری نے عراق اور افغانستان میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کی سازش میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ امریکی ریاست نیویارک کے شہر بروکلین کی ایک عدالت میں چالیس سالہ صدیق العبادی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ کالعدم تنظیم القاعدہ کا رکن رہا ہے اور اس نے بیرون ملک امریکی شہریوں کے قتل کے منصوبے کی سازش اور دہشت گرد تنظیم کو مالی مدد فراہم کی۔ رواں سال جنوری میں عبادی اور علی علوی الحامدی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ دونوں افراد سعودی عرب سے گرفتار ہوئے تھے اور بعدازاں انہیں وہاں سے نکال دیا گیا۔ العبادی کو امریکی عدالت کی جانب سے پچیس ستمبر کو عمر قید کی سزا سنائی جائے گی۔