Friday, April 26, 2024

یمنی حکومت کا جنوبی علیحدگی پسندوں سے معاہدہ طے پا گیا

یمنی حکومت کا جنوبی علیحدگی پسندوں سے معاہدہ طے پا گیا
November 6, 2019
 ریاض (92 نیوز) یمنی حکومت کا جنوبی علیحدگی پسندوں سے معاہدہ طے پا گیا۔ اتحادیوں کی آپس کی لڑائی ختم ہونے کا امکان ہے۔ یمنی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل نے سعودی عرب کی نگرانی میں ہونے والے کامیاب مذاکرات کے بعد ’’ریاض سمجھوتے‘‘ پر دستخط کر دیئے۔ معاہدے کا باقاعدہ اعلان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے کیا گیا۔ معاہدے کی رو سے دارالحکومت عدن کا کنٹرول سات روز کے اندر اندر یمنی حکومت کو واپس مل جائے گا جبکہ جنوبی اور شمالی یمن کو حکومتی حلقوں میں یکساں نمائندگی حاصل ہو گی۔ جنوبی عبوری کونسل نے معاہدے کو عرب اتحاد کیساتھ تعلقات کی بحالی کیلئے اہم قرار دے دیا۔ واضح رہے کہ جنوبی علیحدگی پسند اور سعودی فورسز حوثیوں کیخلاف لڑائی میں اہم فوجی اتحادی ہیں۔