Saturday, April 20, 2024

یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ

یمنی حکومت اور حوثیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ
September 28, 2020
صنعاء (92 نیوز) یمن میں خانہ جنگی کے 5 سال بعد قیام امن کے امکانات پیدا ہو گئے، سعودی اتحادی یمنی حکومت اور ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔ اقوام متحدہ کی نگرانی میں فریقین نے 15 سعودیوں سمیت 1081 قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ کیا ہے، معاہدے کے تحت یمنی حکومت 681 حوثیوں کو رہا کرے گی، جبکہ حوثی 400 حکومتی قیدیوں کو آزادی دیں گے۔ اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے یمن مارٹن گریفتھس کا کہنا ہے کہ معاہدے سے جنگ بندی اورمعاملات کے سیاسی حل کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ یمن حکومت کے عہدیدار کے مطابق مذاکرات کا تیسرا دور اردن کی میزبانی میں ہو گا، جس میں مزید ایک ہزار 420 قیدیوں کی رہائی پر بات ہوگی۔